Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چینی کمپنی علی بابا نےصرف 16گھنٹے میں33کھرب روپےکمائی کرکےنیا ریکارڈ قائم کردیا

علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کیلئے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا

اسلام آباد۔چینی کمپنی علی بابا نےسنگل ڈےکےموقع پر ریکارڈ کمائی کرتےہوئےمحض 16 گھنٹوں کےدوران25ارب ڈالر(33کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کرکےنیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

علی بابا نےگزشتہ برس بھی سنگل ڈے کےموقع پر24گھنٹوں کےاندر25ارب ڈالرکمائےتھےلیکن اس بارکمپنی نےیہ سنگ میل 16 گھنٹوں میں عبور کرلیا۔

خیال رہےکہ سنگلز ڈے چین کےنوجوانوں میں تیزی سےمقبول ہوتا تہوارہےجس میں اکیلےیا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔

یہ 11 نومبر کو منایا جاتاہےاورعلی باباکی مہربانی سےیہ دنیا میں سب سےبڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سےہوا تھاجس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانےلگا۔

مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروبای موقع سمجھا اوراسےغیرسرکاری تعطیل کی شکل دے کرآن لائن اشیاءسستےداموں فروخت کرنا شروع کیا۔

علی بابا نےسنگل ڈے کے موقع پرصارفین کو بزنس کی تفصیلات سےباخبر رکھنےکےلیےآن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا۔اسی طرح علی بابا نے2 گھنٹےکے دورانیے میں14 ارب ڈالر (پاکستانی 15 کھرب روپے سے زائد) کی کمائی کی۔یہ علی بابا کا اپنےبانی اورچیئرمین جیک ما کے ساتھ آخری شاپنگ فیسٹیول ہوگا کیونکہ وہ اگلے سال عہدہ چھوڑنے کااعلان پہلےہی کرچکےہیں۔

علی بابا کے اس شاپنگ فیسٹیول نے یورپ اور امریکہ میں منائے جانے والے بلیک فرائیڈے فیسٹیول کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.