Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈالر مہنگا ہونےکا معاملہ وزیرخزانہ کےعلم میں تھا.گورنراسٹیٹ بینک

روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے'طارق باجوہ

لاہور۔گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ نےکہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےپی آراے ہیڈ کوارٹرمیں ادائیگیوں کےآن لائن سسٹم کی افتتاحی تقریب سےخطاب اورمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئے کیا۔

تقریب میں گورنرسٹیٹ بنک طارق باجوہ،صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،چیئرمین پی آراے جاوید احمد،ممبر پی آراے زین العابدین ساہی،شہزاد محمود گوندل ،ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر،ضیاالرحمن سمیت دیگر نےشرکت کی۔

گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نےکہاکہ روپےکو مستحکم کرنےکےلیے کوشاں ہیں،ڈالرکی قیمت مارکیٹ کےساتھ منسلک ہے۔طارق باجوہ کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نےموبائل ٹیکس ختم کیا جس سےٹیکس نیٹ پرفرق پڑا،ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم کاروباری طبقہ کیلئےبہت سود مند ہے۔ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نےکہاکہ حکومت کےسو روزہ پلان میں ڈیجیٹل سسٹم شامل ہےتمام ادائیگیوں کو ڈیجیٹل آن لائن پیمنٹ کی طرف لارہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نےکہاکہ زنس کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پریقین رکھتے ہیں اورپنجاب حکومت نے ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولت فراہم کی ہے۔انہوں نےکہاکہ ٹیکس ادائیگی کےحوالے ون لنک سسٹم متعارف کروادیا ہے۔ہم ٹیکس ادائیگی اور دیگر معاملات کو آسان کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.