Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈومورکہنےوالوں نےمدد مانگ لی ہےپندرہ دسمبرکو افغانستان کادورہ کرونگا.شاہ محمود قریشی

افغان مسئلے کےحل کیلئےپاکستان اپنا کردار ادا کریگا کرتارپور راہداری کھلنےکےبعد سکھوں کو پاسپورٹ اوروزیرےکےبغیر پاکستان آنے کےاجازت دینگےوزیراعظم وزارت خارجہ کی سوروزہ کارکردگی سےمطمئن ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کومایوس نہیں کریگی کٹہرے میں کھڑے لوگوں کے پائوں کانپ رہے ہیں ہمارے وزراءپر الزام آیاتو از خود چلےگئےملک کو بےدردی سےلوٹاگیاہےقوم قیمت ادا کررہی ہےکچھ عرصہ ہمیں تکلیف بر داشت کرنا پڑےگی مسئلہ کشمیرکا حل خطے کے امن کیلئےناگزیر ہے وزیرخارجہ کی میڈیا سےبات چیت

ملتان۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈومور کہنے والوں نےمدد مانگ لی ہےپندرہ دسمبر کو افغانستان کا دورہ کرونگا افغان مسئلے کےحل کیلئےپاکستان اپنا کردار ادا کریگاکرتارپور راہداری کھلنے کے بعد سکھوں کو پاسپورٹ اور وزیرے کے بغیرپاکستان آنےکے اجازت دینگےوزیراعظم وزارت خارجہ کی سوروزہ کارکردگی سے مطمئن ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کومایوس نہیں کریگی کٹہرے میں کھڑے لوگوں کےپائوں کانپ رہےہیں ہمارے وزراء پرالزام آیا توازخود چلےگئےملک کو بےدردی سےلوٹاگیاہےقوم قیمت ادا کررہی ہےکچھ عرصہ ہمیں تکلیف بر داشت کرنا پڑےگی مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے ۔

ہفتہ کویہاں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ حکومت عوامی امنگوں کےمطابق کام کررہی ہے گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پیش کیا اورکشمیرکے معاملے کوبھرپورطریقے سےاجاگرکیاگیا،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جنہیں ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔

انہوں نےکہاکہ مسئلہ کشمیر کاحل خطےکےامن کیلئے ناگزیر ہے۔وزیرخارجہ نےکہاکہ سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اپنی آواز بلند کریں اورہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اورمل کر کشمیرڈے لندن میں منائیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ امریکی صدرٹرمپ نےایک سال پہلےجنوبی ایشیاء کی پالیسی دی تھی صدر ٹرمپ کےایک سال پہلے پاکستان کےبارے میں کیا تاثرات تھےاورہیں لیکن اب وہ ہم سےمدد مانگ رہےہیں۔شاہ محمود قریشی نےکہاکہ چندروز قبل امریکی صدر ٹرمپ کاوزیراعظم عمران خان کےنام خط آیا ہےاورپاکستان سےگزارش کی ہےکہ افغانستان کےمسئلے کو بہترانداز میں حل کرنےکیلئےآپ کی مدد در کار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکی صدر کہتے تھے”پاکستان ڈومور”اب کہہ رہےہیں ہم مطمئن ہیں آج انہوں نےمدد طلب کی ہے۔شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پندرہ دسمبرکو انشاءاللہ کابل کادورہ کرونگا وہاں افغانستان کےصدروزیراعظم افغان وزیرخارجہ سےملاقات کرونگا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خارجہ کے ساتھ بیٹھ کر افغانستان کے دیر پا امن کیلئے تبادلہ خیال کرینگے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان اپنا کر ارادا کریگا۔

انہوں نےکہا کہ کرتارپورراہداری کھولنے کااقدام خیرسگالی اور امن کیلئے ہے،ہمارے خیرسگالی کے پیغام کوپوری دنیا نے سراہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد سکھوں کو پاسپورٹ اورویزے کے بغیر پاکستان آنیکی اجازت دیں گے.

ایک سوال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وزراپرالزام آیاتو وہ ازخود چلے گئے ہم نئی مثال قائم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاؤں ان کے کانپ رہے ہیں جو کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ،حکومت انہیں مایوس نہیں کریگی۔ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ ملک میں بجلی کے نرخ بڑھےہیں کسانوں کے ٹیوب ویلوں کےریٹ آدھےکردئیےہیں،گندم وافرمقدار میں موجود ہے،ضرورت پڑنے پرسبسڈی بھی دی جائیگی۔ انہوں نےکہاکہ گنےکےکاشتکاروں کو فائدہ دینےکیلئے10لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنےکی اجازت دی ہے۔

مقامی لوگوں کےمسائل کےحل کےحوالےسے گفتگوکرتےہوئےشاہ محمود قریشی نےکہا کہ ہماری عزت آپ کی عزت ہےآپ کی تسلی ہمارا فرض ہےاوریہ فراض نبھانےکارادہ رکھتےہیں۔ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ پنجاب میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےکیا کسانوں کی حالت تین ماہ میں پتلی ہوئی ہے؟یہ تباہی تیس سالہ پالیسوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ آج پانی کی قلت ہے کیا یہ تین ماہ سے ہے؟انہوں نےکہاکہ پچاس سال کےدوران کسی نےڈیم ک بارے میں نہیں سوچا دیا میربھاشااورمہمند ڈیم کیلئے فنڈز اکٹھے کئےجارہےہیں۔شاہ محمود قریشی نےکہاکہ حکومت کوجوخسارہ ملاہےجوتجارتی اورمالی خسارہ ملاہےاس کامجھےانداز ہ ہےکتنا اس ملک کو بےدردی سےلوٹاگیا اورملک کےخزانےکو نقصان پہنچایاگیا اس کی قیمت قوم اداکررہی ہےاور کچھ عرصہ ہمیں تکلیف بر داشت کرنا پڑےگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.