Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈھائی کروڑ لےلیں ہمیں ہمارےپیارے واپس لا دیں’خلیل کےبھائی جلیل کی گفتگو

دہشتگرد بچوں کیساتھ سفر کرتے ہیں،انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت خود کشی کرلوں گا

لاہو۔ساہیوال میں سی ٹی ڈی کےہاتھوں جاں بحق ہونے والےخلیل کےبھائی جلیل نےکہاہےکہ حکومت نےان سےمالی امداد کیلئےکوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے ہمارے پیاروں کی یہ قیمت لگائی ہے ، ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں اور ہمیں ہمارے پیارے واپس لا دیں۔

جلیل نےگود میں اٹھائی ہوئی اپنےبھائی خلیل کی بیٹی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ یہ دہشتگرد ہیں،دہشتگرد بچوں کےساتھ سفرکرتےہیں ۔دہشتگردی تو ہمارے ساتھ ہوئی ہےاورہمیں لوٹا گیاہے۔

انہوں نےکہاکہ ہمیں انصاف چاہیے،ہم سےڈھائی کروڑ لےلیں ہمارےپیارےواپس لادیں۔ہم انصا ف کےلئےآخری حد تک جائیں گے،انصاف نہ ملاتو بچوں سمیت خود کشی کرلوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.