Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسماعیل خان،پلاٹ کےتنازعےپرسوتیلےباپ کی فائرنگ سےبیٹاجاں بحق ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان۔مرحباکالونی مریالی میں پلاٹ کےتنازعےپرسوتیلےباپ کی فائرنگ سےبیٹاجاں بحق ہوگیا،کینٹ پولیس نےسوتیلےباپ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدودمیں18سالہ سید عون رضاولد کفایت حسین شاہ سکنہ مرحباکالونی مریالی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میری والدہ ، سوتیلاوالد صغیر عباس اورہم بھائی اپنے گھر میں موجودتھےاس دوران میری والدہ اورسوتیلےوالد کی پلاٹ کےمسئلہ پرتلخ کلامی ہوئی اس دوران میرےبھائی سیدعامررضانےمعاملےکوختم کرانےکی کوشش کی تومیراسوتیلاوالد صغیرعباس پستول نکال کرلایااورمیرے بھائی سیدعامر رضاپرفائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا

بعدمیں وہ جاں بحق ہوگیا۔کینٹ پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت سوتیلے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.