Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد عبد الحکیم مقابلے میں ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 14 گھنٹے پر محیط مقابلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد عبد الحکیم ہلاک ہوگیا۔
خیبر نیوز کے نمائندہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ عالم میں مذکورہ دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پولیس اور فوجی افسران بشمول ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور بریگیڈئیر کی سربراہی میں دہشت گرد کا محاصرہ کرلیا۔
تاہم دہشت گرد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی اور دستی بموں سے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جو 14 گھنٹے تک جاری رہی۔
کارروائی کے دوران دہشت گرد عبد الحکیم ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کا تعلق پاکستان آرمی، سی ٹی ڈی اور ایف سی سے ہے جنکو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.