Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈی جی خان:کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں گرنے سے9 افراد جاں بحق

ڈی جی خان:ملتان جانے والی نجی کمپنی کی کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری، جس کےنتیجےمیں متعدد مسافرنہر میں ڈوب گئے۔ریسکیو اہلکاروں اورمقامی افراد نے8 مسافروں کو زندہ بچالیاہےجبکہ9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے اور کاغذی کارروائی کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.