Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابل:سرکاری عمارت پر حملہ،43 افرادجاںبحق

کابل۔افغانستان میں شدت پسندوں نےکاربم دھماکا کرنے کے بعد دارالحکومت کابل میں حکومتی دفتر پر حملہ کردیا جس میں43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ عمارت پر اب بھی ان کا قبضہ برقرار ہے جس کے سبب مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ جدید ہتھیاروں سے لیس متعدد حملہ آوروں نے حکومتی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا جس میں وزارت پبلک ورکس سمیت دیگر دفاتر موجود ہیں۔

انہوں نےبتایا تھا کہ حملےمیں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور7 زخمی ہو گئے جس میں تین سیکیورٹی اہلکار اورچار شہری شامل ہیں۔

رحیمی نے کہا کہ افغان فورسز نے اب تک 3 حملہ آوروں کو مار دیا ہے اور کمپاؤنڈ میں پھنسےتقریباً 350 افراد کو شدت پسندوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ،جبکہ ایک شدت پسند کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

نصرت رحیمی نے کہا کہ اب بھی چند افراد کو شدت پسندوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے اور انہیں چھڑانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ہسپتال میں موجود فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے نمائندے نے بتایا کہ حملہ آوروں سے بچنے کے لیے ایک زخمی شہری نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس سے اس کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

دوپہر میں کار بم دھماکے سے شروع ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے بھی قبول نہیں کی، جبکہ اس کے بعد ایک اور دھماکا بھی ہوا جس کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

حملےکی زد میں آنےوالےکمپاؤنڈ سےدھویں کےبادل اٹھتےہوئےدیکھےجا سکتےہیں جبکہ عمارت کےاوپردو ہیلی کاپٹربھی گشت کررہے ہیں۔

وزارت پبلک ورکس میں کام کرنے والے ایک ملازم اور ایک عینی شاہد اشرف نے بتایا کہ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.