Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابل,پغمان میں خودکش دھماکہ12 افراد ہلاک،9زخمی

کابل۔افغان دارالحکومت کابل کےنواحی ضلع پغمان میں خودکش بمبارنےافغان انٹیلی جنس اورفوجی گاڑی کو نشانہ بناکربارود سےبھری کارجاٹکرائی جس کےباعث زورداردھما کہ ہوا۔

دھماکہ کےنتیجےمیں سیکیورٹی فورسزکے4اہلکاروں اور8شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ6 اہلکاروں سمیت 9دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کےترجمان نجیب دانش کےمطابق یہ واقعہ منگل کےروزکابل کےشمال مغرب میں واقع ضلع پغمان کےعلاقے بالاچنار میں مقامی وقت کےمطابق صبح تقریباً سوا نوبجےپیش آیا جہاں مبینہ طورپر ایک خودکش بمبارنےافغان انٹیلی جنس اورسیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر بارود سے بھری کارٹکراد ی جس کے نتیجے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکہ کی آوازدوردورتک سنائی دی۔

ترجمان کےمطابق دھماکہ کےنتیجےمیں12افراد جاں بحق اور9دیگرزخمی ہوگئے۔ترجمان دانش کےحوالےسےملنےوالی اطلاعات کےمطابق جاں بحق افراد میں4سیکیورٹی اہلکاراوردوخواتین اوردو بچوں سمیت8 افغان شہری شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں6سیکیورٹی اہلکاراور3 شہری شامل ہیں۔اس واقعہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.