Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کتاب کا کلچراور مطالعےکی عادت ترقی یافتہ قوموں کےاسلوب میں شامل ہے.ڈاکٹر عارف علوی

ہمارے ملک میں اس کے فروغ کی انتہائی ضرورت ہے ،اس ضمن میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں.صدر مملکت

اسلام آباد۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہاہےکہ کتاب کا کلچر اورمطالعے کی عادت ترقی یافتہ قوموں کےاسلوب میں شامل ہے، ہمارے ملک میں اس کےفروغ کی انتہائی ضرورت ہے،اس ضمن میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔

ان خیالات کا اظہارصدر مملکت نےایوان صدرمیں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سےدی گئی بریفنگ کےدوران کیا۔اس موقع پروفاقی وزیر برائےقومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نےکہا کہ طلبا،اساتذہ اورعام لوگوں کو معیاری اورسستی کتابیں فراہم کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہ کتاب کے کلچر کے فروغ کیلئے حکومت سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا بھرپورکردار ادا کرناہوگا۔

صدر مملکت نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سےچلائی جانےوالی موبائل بک شاپ اوراس کےذریعے دور دراز علاقوں میں کتابوں کی نمائش منعقد کرنےکی بھی تعریف کی اورکہاکہ یہ کام ایک قومی خدمت ہےجسےبھرپورطریقےسےجاری رکھا جانا چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.