Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرایوں میں کمی کے اعلان پرپی آئی اے کا یو ٹرن

بیرون ملک پروازوں پر کرائے میں 25 سے 30 فیصدکمی نہیں بلکہ اضافہ کیاگیا.اوورسیز پاکستانیوں کا چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک سےاس معاملے پرنوٹس لینےکا مطالبہ

اسلام آباد ۔پی آئی اے نے بیرون ملک پروازوں پرکرائے میں 25 سے30فیصد کمی کا اعلان کرکےیو ٹرن لےلیا۔ذرائع کےمطابق جمعےکے روز پی آئی اےانتظامیہ کی جانب سےاعلان کیاگیا کہ بیرون ملک پروازوں پر14سے28دسمبر تک کرائےمیں25سے30فیصد کمی کردی گئی۔

اس اعلان کےبعد پیرس میں پی آئی اے کی ٹکٹ فروخت کرنےوالےمقررایجنٹوں اوربیرون ممالک دفاتر سےرابطہ کیاتو انتظامیہ نےموقف اپنایا کہ 14 دسمبر سے جنوری کے وسط تک ہائی پیک سیزن کا آغازہوچکاہےاور اس دوران کرایوں میں25سے30فیصد کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ۔

واضح رہےکہ جن غیر ملکی روٹس پر پی آئی اے کی جانب سےپروازوں کےکرائےمیں کمی کااعلان کیاگیا ان میں پیرس،میلان،اوسلو،کوپن ہیگن،بارسلونا،بیجنگ اورکابل شامل تھے۔اس معاملےپراوورسیزپاکستانیوں نےچیئرمین پی آئی اےارشد ملک سےاس معاملےپرنوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.