Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرنل شیر خان شہید کا49 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

اس سلسلہ میں علاہورسمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیرہوں گی

لاہور۔ نشان حیدراعزاز حاصل کرنےوالے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا49واں یوم پیدائش کل یکم جنوری کوعقیدت واحترام کےساتھ منایاجائے گا۔اس سلسلہ میں علاہورسمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیرہوں گی کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970کو صوابی میں پیدا ہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا ۔

7جولائی 1999میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوںنے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نواز اگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.