Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کرک یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے اکٹھے بیھٹنے پر پابندی

کرک یونیورسٹی کی چیف پراکٹر کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض طلبہ لائبریری میں یونیورسٹی کے اصولوں اور ہدایات پر عمل نہیں کرتے اور ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ان شکایات کی بناٗ پر یونیورسٹی کی لائبریری میں طلبہ اور طالبات کے لئے علیحدہ سیٹیں مختص کی ہیں جہاں طلبہ اور طالبات اکھٹے نہیں بیٹھ سکیں گے۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ اور طالبات کے اکھٹے بیٹھنے پر پابندی سے متعلق خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر محض افواہ پر مبنی ہے اور اس قسم کا کوئی بھی نوٹیفیکیشن انتظامیہ کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔

ڈائریکٹر ایڈمن صدیق اللہ کا اسی حوالے سے کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں مخلوط نظام تعلیم ہے اور طلبہ اور طالبات اکٹھے کلاسوں میں پڑھتے ہیں۔وضح رہے کہ چند دن پہلے صوبائی حکومت نے لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے، اس پابندی کے تحت مرد سرکاری حکام لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے تقریبات میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.