Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کل جمعہ کےروز وفاقی دارلحکومت کےتمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکااعلان

اسلام آباد:وزارت تعلیم نےکل جمعہ کےروز وفاقی دارلحکومت کےتمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکااعلان کردیا۔جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزارت تعلیم کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفیکیشن کےمطابق ملک میں امن وامان کی صورتحال کےپیش نظرکل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نےتوہین رسالت کےجرم میں سزائےموت پانےوالی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کوگزشتہ روزبری کرنےکاحکم دیا تھا۔جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.