Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئی بھی سیکٹرٹیکس دینےکو تیارنہیں،بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھانامجبوری ہے,مشیرخزانہ

حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینے کی متحمل نہیں ہوسکتی اورٹیکسوں کابوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرناہوگا۔

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہنا ہےکہ حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینے کی متحمل نہیں ہوسکتی اورٹیکسوں کابوجھ کچھ عرصے کیلئے برداشت کرناہوگا۔

وزیراعظم کےمشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت تاجروں اورصنعت کاروں کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ نےشرکاء کو ملک کی معاشی صورتحال سےآگاہ کیا۔

تاجروں نےملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا اورمشیر خزانہ کومعیشت کےحوالےسےتجاویز بھی دیں۔

اس موقع پرحفیظ شیخ نےکہاکہ حکومت موجودہ حالات میں مراعات دینےکی متحمل نہیں ہوسکتی،ٹیکسوں کابوجھ کچھ عرصےکیلئے برداشت کرناہوگا۔

مشیر خزانہ کاکہنا تھاکہ افسوسناک بات یہ ہےکہ کوئی بھی سیکٹرٹیکس دینےکو تیارنہیں،بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھانامجبوری ہے،کوشش کریں گے صنعتکاروں اور تاجروں کی تجاویز پر عمل کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.