Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،صدر مملکت

اسلام آباد۔صدر مملکت عارف علوی نےکہاہےکہ اسلام ایک مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے،کوئی معاشرہ عوامی فلاح کےنظام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےسی ایس آرسمٹ اور ایوارڈ 2019کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ اسلام ایک مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے۔

صدر مملکت نےکہا کہ نبی کریم ۖنےانسانی حقوق سےمتعلق زوردیا۔صدر مملکت نےکہاکہ دین اسلام میں سماجی بہبود کا خصوصی ذکرہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔صدر مملکت نے کہاکہ تعلیم اور صحت قومی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری کارپوریٹ سیکٹر پر بھی عائد ہوتی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت کا وژن پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو خوش آمدید کہا اور انکی مہمان نوازی کی ،احساس ذمہ داری نہ ہو تو معاشرہ تقسیم ہو جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.