Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ، معمولی تکرار پر پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی کو قتل کردیا

کوہاٹ میں معمولی تکرار پر ایک پولیس اہلکار نے اپنے ایک ساتھی کو قتل دوسرے کو زخمی کردیا۔ گزشتہ روز تھانہ سٹی میں تعینات کانسٹیبل عباس نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کو شدید زخمی کردیا۔

وقوعہ کے بعد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار جبکہ دونوں زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کانسٹیبل کرامت حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.