Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ:سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائےپٹرولیم وقدرتی وسائل کی سب کمیٹی کااجلاس

کوہاٹ.سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائےپٹرولیم وقدرتی وسائل کی سب کمیٹی کااجلاس خیبرپختونخوامیںآئل اینڈگیس کی تلاش اورپیداواروالی کمپنیوں جواجتماعی اورمعاشرتی ذمہ داریوں کےقواعد کےتحت خاص طورپرکوہاٹ،کرک اورہنگومیں کام کرنیوالی کمپنیوں میں مقامی لوگوں کی بھرتی اورمعاشرےکےفائدےوالےمنصوبوں کی جانچ پڑتال کےحوالےسےکمیٹی کنوینئرسینیٹرشمیم آفریدی کی زیرصدارت کمشنرکوہاٹ کے دفترمیں منعقدہوا۔

اس موقع پرکمیٹی کےدیگرارکان سینیٹربہرہ مندتنگی،سینیٹرتاج محمدآفریدی،ڈپٹی کمشنرکوہاٹ اورمول وآئل اینڈگیس کمپنی کےحکام بھی موجودتھے۔

اجلاس میں مول اورآئل اینڈگیس کمپنی کےحکام نےگزشتہ5سالوںکی پیداواری صلاحیت اورمقامی لوگوںکےروزگارکےبارے میں کمیٹی کومفصل بریفنگ دی۔
سینیٹرشمیم آفریدی نےکہاکہ جنوبی اضلاع کواللہ تعالیٰ نےبےپناہ قدرتی وسائل سےمالامال کیاہے،لہٰذاضرورت اس امرکی ہےکہ یہاں کے غریب عوام اس سے بھرپوراستفادہ حاصل کرسکے۔انہوں نے آئل اینڈگیس کمپنیوں کے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں آئل اینڈگیس کے کمپنیوں میں دیگراضلاع یاصوبوں سے تبادلہ کرکے مقامی سطح پرتعیناتی کی جائے اورکرک،کوہاٹ اورہنگووغیرہ کے باشندوں کوانکے اضلاع میں تعینات کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ 80فیصدغیرتکنیکی عملے پرکوہاٹ ڈویژن کاحق بنتاہے۔
کنونینئرشمیم آفریدی عوام کی مشکلات اورتکالیف کی بروقت ازالے کیلئے کمشنرکوہاٹ ڈویژن کے زیرصدارت آئل اینڈگیس کمپنیوں کیساتھ کوارڈنیشن اجلاس منعقد کیاجائے۔

نیزجائنٹ اکائونٹ دوکی بجائےتین دستخط اتھارٹی کمیٹی مقررکی جائےتاکہ فلاحی وسماجی بہبودکےمنصوبوں کی بروقت تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔ماحولیاتی آلودگی کاذکرکرتےہوئےکنونینئرنےماحولیاتی آلودگی کےخاتمےکیلئےادارہ تحفظ ماحول کےذریعے سروے کرنے کی بھی ہدایات دیں تاکہ اس کامکمل تدارت ہوسکے۔
مول کی جانب سےکرک،ہنگواورکوہاٹ میں دودووکیشنل سنٹرزکی تعمیرکاذکرکرتےہوئےاس جلدازجلد تعمیرکرنے کی ہدایات دیں تاکہ یہاں کے باشندوں باعزت روزگارمل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.