Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ:کوئلے کی کان سے اغوا مزدوروں کو بازیاب کرا لیا گیا

کوہاٹ: دره آدم خيل کے علاقے زرغونخیل میں کوئلے کی کان سے گزشتہ  شب اغوا ہونے والے تمام 14 کان کنوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق اغوا کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے درہ آدم خیل کے اطراف میں پہاڑوں کو سیل کر دیا تھا جس کے بعد ملزمان مغویوں کو درہ اور خیبر کے سرحدی پہاڑی علاقے ڈونگے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔جس مقام پر مغویوں کو رات بھر رکھا گیا تھا وہاں سے دستی بم،  پستول اور کئی ماسک ملے ہیں۔

گزشتہ شب اغوا ہونے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ اور درہ آدم خیل سے تھا۔ دو مزدور اغوا کاروں سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے ہی فرار ہو کر واپس اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے تھے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے والے مزدوروں نے ملزمان کے ٹھکانے کی نشاندھی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.