Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں پولیس کا آپریشن۔۔ تین خطرناک اشتہاری ہلاک

کوہاٹ کے علاقے پہاڑی علاقے نصرت خیل میں پولیس نے اشتہاری گروہ کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئےتین خطرناک اشتہاریوں کو ہلاک کردیا ہے۔  آپریشن میں حساس اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی تھی۔ پولیس نے کہا ہے کہ آپریشن میں بڑی تعداد میں خود کار اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے تینوں اشتہاری قتل و اقدام قتل, بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور ضلعی پولیس نے ایک اشتہاری مجرم وقار کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی تھی۔ ہلاک ہونیوالوں میں وقار, زاہد محمود, فضل محمود اور فرمان شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.