Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

کھیل

پنڈی ٹیسٹ: بنگلا دیش کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 86 رنز درکار

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر بن گئے

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے 445 رنز کے جواب میں بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر  126 رنز بنائے ہیں اور مہمان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 86 رنز درکار ہیں۔کھیل کے تیسرے روز پاکستان کے 445 رنز کے جواب میں بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔39 کے مجموعی اسکور پر سیف حسن 16 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، مہمان ٹیم کے دوسرے اوپنر تمیم اقبال بھی 53…

پی ایس ایل: ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے

پاکستان سُپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں شامل فرنچائزز اپنے سٹاف اور ٹیموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا…

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شعیب ملک نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ لاہور  کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141…

پی ایس ایل کے میچز پشاور میں بھی کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے 4 فروری کو گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار پشاور میں ہورہا ہے جس میں ان معاملات پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلی بار ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈرز پر تبادلہ خیال کے ساتھ اہم فیصلوں کی منظوری بھی ہوگی جب کہ بورڈ…

پشاور کے محمد حمزہ خان نےپاکستان کو برٹش جونیئر اوپن سکواش کا ٹائٹل جتوا دیا

پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 8 سال بعد پاکستان کا پہلا ٹائٹل ہے۔ برمنگھم میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں حمزہ خان نے انڈر 15 کے فائنل میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو 16 منٹ میں 4-11 ، 3-11 اور 7-11 سے شکست دے دی۔ برطانوی حریف کیخلاف پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان انڈر 15 پلیئر نے پہلا گیم 6…

سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 212 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا لیکن پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر امبلدینیا وکٹون کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اگلے اوور میں یاسر شاہ نے…

پاک سری لنکا ٹیسٹ ڈرا، عابد علی اور بابر اعظم کی سنچریاں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا  پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آخری روز کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی…

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 48 رنز سے شکست

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست ہو گئی ہے اور آسٹریلیا نے دو میچوں کی سیریز میں گرین کیپس کو وائٹ واش کر دیا ہے۔ پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں قومی ٹیم کو ایک اننگز اور 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اسے آسٹریلیا کی…

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلیا کے نام، ایک وکٹ پر 302 رنز

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا اورآسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر302 رنزکا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کو پہلی کامیابی صرف 8 کے مجموعی اسکورپراس وقت مل گئی جب جو برنز صرف 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد ڈیوڈ…

پہلا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دیدی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے گرین کیپس کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دیدی۔ برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 335 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہوا تو شان مسعود 27 اور بابراعظم 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، شان مسعود زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 15 رنز کے اضافے کے بعد 42…