Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کیا اعظم سواتی رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں؟چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران سوال کیا ہے کہ کیا اعظم سواتی رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں؟ سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل علی ظفرنے عدالت کے گوش گزار کیا کہ اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اعظم سواتی نے صرف وزارت سے استعفیٰ دیا ہے، کیا وہ رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کو 62 ون ایف کے تحت دیکھ رہے ہیں، ابھی بھی وزارت پر اعظم سواتی کا نام چل رہا ہے۔ چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار سے مکالمہ کیا کہ آئی جی صاحب! آپ نے اب تک کیا کیا ہے؟ آئی جی اسلام آباد نے انہیں بتایا کہ عثمان سواتی، نجیب اللہ، جان محمد، فیض محمود اور جہانزیب کے خلاف پرچہ درج کیا ہے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ جو سارا کرتا دھرتا ہے اس کے خلاف کچھ نہیں کیا؟ اس لیے کہ وہ بڑا آدمی ہے؟ صرف ایک فون نہ سننے پر اس نے آئی جی تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں آگیا کہ وزیر کے ساتھ پولیس نے خصوصی برتاؤ کیا گیا، ہم مثال قائم کرنا چاہتے ہیں کہ بڑے آدمی چھوٹوں کو روند نہیں سکتے، یہاں پر سزا بھی ملے گی۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم اعظم سواتی کو 62 ون ایف کا نوٹس کر دیتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.