Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کیا مراد سعید نےاین آر او کی ریڑھی لگائی ہے.مریم اورنگزیب

نیب کے کالے قانون کو ختم کرنا ہوگا،مریم اورنگزیب
اسلام اباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہناہےکہ کل قومی اسمبلی میں مراد سعید نے کہاکہ ن لیگ کے 7 لوگوں نے ان سے این آر او مانگاہےتو کیا انہوں نےاین ار او کی ریڑھی لگائی ہے۔

احتساب عدالت کےباہر میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاکہ این اراو کی دکان لگی ہے،کل ایک وزیر نے کہا کہ7 لوگوں نےاین ار او مانگا تو کیا مراد سعید نےاین آر او کی ریڑھی لگائی ہے۔

مریم اورنگزیب نےموجودہ حکومت پرتنقید کرتےہوئےکہا حکومت نےمینڈیٹ چوری کیاہے،کراچی میں تین دن سےگیس نہیں ہے،کیاحمزہ شہبازکےباہرنہ جانےسے مہنگائی کم ہوجائےگی۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان کاکہنا تھاکہ نیب خودکہتاہےکہ شہبازشریف پرکرپشن ثابت نہیں ہوپائی،انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتےہوئےکہاکہ نیب نےجو الزامات لگائےہیں،اس پرسپریم کورٹ ایکشن لےاورنیب کےکالےقانون کو ختم کرناہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.