Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کیلاش قبیلےکی ثقافت کو محفوظ بنانےاورچترال میں سیاحت کو فروغ دینےکےلئےکمیٹی بنانےکا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا کےسینئروزیربرائےسیاحت ثقافت ارکیالوجی کھیل ونوجوانان امورعاطف خان نےکیلاش قبیلےکی ثقافت کو محفوظ بنانےاورچترال میں سیاحت کو فروغ دینےکےلئےڈائرکٹرآرکیاکوجی کی سربراہی میں کمیٹی بنانےکافیصلہ کیاہےکمیٹی فرینڈ ز آف کیلاش،مقامی آبادی اور یونیسکو کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی جو ایک مہینے کے اندر اندر کیلاش قبیلے کی ثقافت کو محفوظ بنانے اور چترال میں سیاحت کو فروغ کے لئے سفارشات تیار کرکے پیش کریگی۔

یہ فیصلہ کیلاش کلچرکومحفوظ بنانےاورچترال میں سیاحت کو فروغ دینےکےحوالے سےمنعقدہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اس موقع پرکیلاش قبیلےسےتعلق رکھنےوالےممبرصوبائی اسمبلی وزیرزادہ،محکمہ سیاحت کےایڈیشنل سیکٹری بابرخان،منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد اورڈائریکٹر آرکیالوجی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں کیلاش قبیلےکےتین وادیوں رمبور،بمبوریت اوربریرمیں محکمہ آرکیالوجی کی اجازت کےبغیر تعمیراتی کام پرمکمل پابندی کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

اجلاس میں کیلاش قبیلےکی قبرستان،عبادت گاہوں اورکیلاش کی خوبصورتی کےلئے15کروڑروپےکی منظوری بھی دی گئی ہے۔

سینئر وزیر نےکہاکہ کیلاش قبیلے کےنوجوانوں کو باروزگاربنانےکےلئےخیبر پختونخوا امپیکٹ چیلنج پروگرام کےتحت ترجیحی بنیادوں پر گرانٹ بھی فراہم کیے جائیگے۔

سینئر وزیر نےکہاکہ کیلاش میں روایتی کھیلوں کےفروغ کےلئےسپورٹس گراونڈ بنائےجائینگے۔اسکےعلاوہ کیلاش فیسٹول چاوموس کے لئےمحکمہ سیاحت کو ہر قسم کی تیاری کرنےاوراس سلسلےمیں کیلاش قبیلےکیساتھ بھرپورتعاون کی ہدایت کردی۔

سینئروزیرنےمحکمہ آرکیاکوجی کوکیلاش قبیلےکی تاریخی گاوں جنجریت کی بحالی اوراسےخوبصورت بنانےکےاحکامات بھی جاری کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.