Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گیس بندش سےخیبر پختونخوا کےعوام میں غلامی کا احساس پیدا کیاجارہاہے.ثمرہارون بلور

بجلی اور گیس ہمارے صوبے کی پیداوار ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کی باگ ڈور پنجاب کے ہاتھ میں ہے,صوبے پر گیس کی بندش اٹھارویں ترمیم کی نفی ہے،عوام کو پتھر وںکے زمانے میں لے جا رہا ہے،رکن قومی اسمبلی

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی ثمر ہارون بلورنےکہاہےکہ صوبےبالخصوص پی کے78میں سردی کی آمد کےساتھ ہی گیس بندش اورکم پریشرکامسئلہ سراٹھانےلگا ہےاوروفاقی وصوبائی حکومتیں عوامی مسائل سےغافل صرف اپنی کرسیاں بچانےکےچکرمیں ہیں،بجلی اورگیس ہمارےصوبے کی پیداوارہےلیکن بدقسمتی سےاسکی باگ ڈورپنجاب کےہاتھ میں ہےجس نےہمارےصوبےکی پیداوار خیبر پختونخوا کے عوام پر بند کر دی ہے ،

اپنےایک بیان میں انہوں نےکہاکہ پنجاب بڑابھائی ہےتاہم وہ ہمارےساتھ بھائیوں کی بجائےغلاموں جیسا سلوک کررہاہےجوانتہائی قابل مذمت ہے.

انہوں نےکہا کہ سردیوں میں گیس بندش نے ہمارے صوبے کےعوام کو ذہنی کرب میں مبتلا کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پر گیس بند کر کے غلامی کا احساس پیدا کیا جا رہا ہے.

ثمربلورنےکہاکہ خیبرپختونخوااس حوالےسےانتہائی بدنصیب ہےکیونکہ اٹھارویں ترمیم میں پیداواری رائلٹی کےحوالےسےواضح کہاگیاہے.

گیس جو ہمارےصوبے میں ضرورت سےزیادہ پائی جاتی ہےلیکن ہمارے صوبےمیں لوگوں کوگیس نہیں مل رہی،جبکہ بچوں کو بغیر ناشتے کےسکولوں کو بھجوایا جاتا ہے،انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ حکمران قوم کو پتھر کےزمانے میں لےجا رہےہیں،انہوں نے کہا کہ سردی میں گیس بندش کی وجہ سے بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور اگر کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.