Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گیس کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی(اوگرا)نےگیس کی قیمتوں میں اضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اوگراکی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوصارفین کےلیےکم ازکم بل 58۔172روپے جبکہ سرکاری ونیم سرکاری صارفین کےلیے780روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق کمرشل صارفین اورسی این جی سیکٹر کےلیےفی ایم ایم بی ٹی یو1283روپےمقررکیاگیاہےجبکہ سی این جی سیکٹر کےلئےکم ازکم بل33ہزار45روپےہوگا،سیمنٹ انڈسٹری کےلیےفی ایم ایم بی ٹی یو1277روپےمقررکیاگیاہےاورسیمنٹ انڈسٹر ی کےلیےکم ازکم بل 32ہزار 877روپے ہوگا۔
واپڈا اورکےالیکٹرک کےلیےگیس کی قیمت 824روپےفی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے،واپڈا اور کےالیکٹرک کےلیےکم ازکم بل 21ہزار 202روپےہوگا جبکہ کیپٹیو پاور کےلیےگیس کی قیمت 1021روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.