Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہزارہ کوہستان میں جیپ دریا میں گرنے سے8 افراد جاں بحق جبکہ 6 لاپتہ

مانسہرہ:کوہستان میں جیپ کھائی میں گرنے سے8 افراد جاں بحق جبکہ6 لاپتہ ہوگئے۔کوہستان میں غدرسے پلس جانےوالی مسافرجیپ شلکن آباد کےقریب بےقابو ہوکردریا میں جاگری،حادثےمیں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کےوقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے،حادثے میں 14 افراد دریا میں جاگرے جن میں سے8 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 بدستور لاپتہ ہیں۔ریسکیو کئےگئے7 افراد میں سے3زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.