Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہنگو: قاضی پمپ کے قریب حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ہنگو: ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر اسلام، کلایہ بم دھماکے سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے نئی زیر تعمیر جیل کے قریب ایک مکان میں پناہ لی،  فائرنگ سے مکان کا مالک شاہد بھی جاں بحق ہوگیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.