Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یاسر شاہ 100 سال پرانا ریکارڈ توڑ دے تو کیا ہی بات ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم لیگ سپنر یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب 100 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ اور یاسر شاہ دونوں کے لیے ایک سنگ میل ہے۔
یاسر شاہ کو کم میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کیلئے صرف 2 وکٹیں درکار ہیں، انہوں نے اب تک 33 میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.