Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یمنی حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں خون ریز لڑائی، 47 حوثی باغی ہلاک

صنعاء: یمن کی سرکاری فوج نے ایران نواز حوثی شدت پسندوں کے گڑھ صعدہ میں تازہ کارروائی کے دوران سیکڑوں جنگجوؤں کو محاصرے میں لے لیا، ادھر جنوبی ڈائریکٹوریٹ میں الحقب کے مقام پر سرکاری فوج نے 47 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے صعدہ گورنری کے مغربی علاقے مران اور دیگر مقامات پر متمرکز جنگجوؤں کو محاصرے میں لے کر ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
ادھر جنوبی ڈائریکٹوریٹ میں الحقب کے مقام پر سرکاری فوج نے 47 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمن ی عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے مران گھاٹیم اور رازح میں شدیٰ اور کئی دوسرے اہم تزویراتی مقامات پر باغیوں کے قبضے سے اہم مقامات واپس لے لئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.