Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یوم عاشور، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم عاشور پر صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن حضرت امام حسین نے دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آج شہدائے کربلا کی قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے یومِ عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک ظالم حکمران کی بیعت کرنے سے انکار کیا ۔ اور دین کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر اہلِ بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ۖنے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں حق کی خاطر اپنا سر تو کٹایا ۔ مگر اسے باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ سیدنا امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا۔ شہادت امام حسین امت مسلمہ کیلئے عظیم درس ہے۔ امام حسین اور ساتھیوں نے جانوں کا نذرانہ دے کراسلام کو جلا بخشی۔ وطن عزیز کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اسی صبر اور ہمت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.