Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یونیورسٹی آف صوابی:نابینا طالبہ نےایل ایل بی کےسالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

صوابی۔ یونیورسٹی آف صوابی کےشعبہ لاء ڈیپارٹمنٹ کی نابینا طالبہ نے ایل ایل بی کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

مسماة (ع) جو کہ صوابی کی یونین کونسل یعقوبی کےگائوں ٹیل سےتعلق رکھتی ہےکو روزانہ اپنی بہن یونیورسٹی لےجاتی ہےنابینا طالبہ نہ کتابوں میں موجود حروف پڑ ھ سکتی ہےاورنہ ہی تختہ سیاہ دیکھ سکتی ہے ادھا سبق وہ سنتےہی یاد کر لیتی ہےپڑھائی اورلکھنے میں کافی مشکلات کےباوجود چار سمسٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

انہوں نےاپنی کامیابی کو اپنےوالدین کی دعائوں کا نتیجہ قراردیتےہوئےکہاکہ یونیورسٹی آف صوابی کےاساتذہ اورہم جماعت کی طالبات بھر پورطریقے سےانفرادی توجہ دیتی ہے میں نےقانون کےشعبےکا انتخاب اس لئےکیاہےتاکہ معاشرے میں خواتین اورمعذورافراد کوان کا جائز مقام دلا سکوں ۔

جن کو لوگ معاشرے کے لئے ایک بوجھ قرار دیتے ہیں انہوں نےبتایاکہ حکومت کی طرف سےخصوصی افراد کےلئےتعلیم و تربیت کے لئے وصال نہ ہونےکےبرابر ہےحکومت کو چاہئے کہ معذور افراد کے لئے تمام تر وسائل فراہم کی جائے تاکہ معذور و نابینا افراد معاشرے کے لئے کار آمد ثابت ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.