Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یونیورسٹی آف لکی مروت نے بیچلرز پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کردیا

دی یونیورسٹی آف لکی مروت نے بی اے ،بی ایس سی کے پروگرامز میں داخلوں کا اعلان کردیا ہے۔ دی یونیورسٹی آف لکی مروت کے کنٹرولر آف ایگزامنیشن انعام اللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بیچلرز پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ 15فروری ہے اس کے علاوہ 10مارچ تک لیٹ فیس،20مارچ تک ڈبل لیٹ فیس اور 30مارچ تک ٹرپل لیٹ فیس کے ساتھ داخلے ہوں گے۔ داخلہ فارم کسی بھی وقت یونیورسٹی آف لکی مروت ،متعلقہ بینک اور یونیورسٹی کی ویب سائیٹ  سے بالکل مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.