Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 15روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل 15روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گھی کی فی کلو قیمت میں15روپے تک اور کوکنگ آئل بھی15روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا۔ کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں66روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.