Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یو اے ای کےولی عہد مختصر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی شیخ محمد مختصر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ 

 متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا مختصر دورہ کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یواے ای تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

اس سے قبل اماراتی ولی عہد کا اسلام آباد پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ نورخان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس گئے، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.