Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یہ عوام دشمن بجٹ ہے اور پورا زورلگائیں گے کہ بجٹ منظور نہ ہو.شہبازشریف

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہےکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے اور پورا زورلگائیں گے کہ بجٹ منظور نہ ہو۔

مسلم لیگ (ن) کےصدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہ نما بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال سمیت اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سےنمٹنےکےامورزیرغور آئےجبکہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے آئندہ مالی سال کےبجٹ کی منظوری کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس سےخطاب کرتےہوئے شہبازشریف نےکہاکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے،پورازورلگائیں گےکہ عوام دشمن بجٹ منظورنہ ہو،پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خود بجٹ پربحث شروع نہیں ہونےدے رہی،حکومت جان بوجھ کر بجٹ پربحث نہیں ہونےدے رہی۔

اپوزیشن لیڈرنےمزیدکہاکہ میرے بارےمیں طرح طرح کی افواہیں پھیلانےکی کوشش کی جاتی رہی،نوازشریف سےمیری ملاقات ہوئی،ان کا جذبہ بہت بلند تھا وہ ملکی حالات پر بہت پریشان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.