Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں, ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا، عمران خان

ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ۔ ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا۔ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزرا کو بنی گالہ طلب کیا۔ جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراطلاعات فواد چوہدری شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور بابر اعوان کو قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔27مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی۔ یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں، ان کا مقابلہ کروں گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا۔ شکرہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں اس سے ہم اور اوپرجائیں گے۔

">

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کو شبِ برات کی مبارک باد پیش کی ۔ عمران خان نے دعا کی کہ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائیں اور ہمیں امن و خوشحالی سے نوازیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.