Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےآئندہ دو ماہ کےلیےمانیٹری پالیسی کا اعلان

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےآئندہ دو ماہ کےلیےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیاگیا۔گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقرکی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ دو ماہ کےلیےشرح سود میں مزید100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافہ کرتےہوئےاسے 13.25 فیصد کردیاگیا۔

گورنر اسٹیسٹ بینک کےمطابق شرح سود میں اضافےکی وجہ سےآئندہ دو ماہ کےدوران مہنگائی میں اضافےکا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11سے12فیصد رہنےکاامکان ہےجوکہ توقعات سےکچھ زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل 20 مئی کو بھی اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کرکے اسے 12.25 کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.