Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان طالبان نے جنازے سے 45 افراد کو اغوا کرلیا

افغان طالبان نے سرکاری ملازم کے جنازے سے مرحوم کے 45 رشتہ داروں کو اغوا کرلیا۔  افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق طالبان نے صوبہ جوزان میں مرحوم کی تدفین کے لیے جسد خاکی کو قبرستان لے جانے والے بزرگ افراد کو اغوا کیا، جبکہ جوانوں کو اغوا نہیں کیا گیا۔

جوزان کے انٹیلی جنس سربراہ نے کہا کہ طالبان کابل حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی شخص کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دیتے رہے ہیں تاہم انہوں نے اغوا کیے گئے افراد کی تعداد صرف 6 بتائی اور کہا کہ دیگر مقامی رہنما طالبان کے ساتھ ان کی رہائی کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

طالبان کی طرف سے فوری طور پر اغوا کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ افغانستان کے تقریباً نصف علاقے طالبان کے کنٹرول میں ہیں جہاں تقریباً ہر روز حملے ہوتے ہیں جن میں افغان سیکیورٹی فورسز اور حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم ان حملوں میں متعدد عام شہری بھی ہلاک ہوتے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ہفتے کے روز معطلی کے بعد افغان طالبان سے پہلے باضابطہ مذاکرات کیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر میں طالبان سے امن معاہدے کو مردہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات معطل کر دیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.