Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایران نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا

ایران نے متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز قبضے میں لے کر عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کوسٹ گارڈ نے ایران کے دو مچھیروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور اسی روز ایران نے متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا۔

ایرانی حکام نے الزام عائد کیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی رجسٹرڈ شپ نے ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ پیر کے روز یو اے ای کی کوسٹ کارڈ کی کشتی سے کئی ایرانی کشتیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 ایرانی مچھیرے ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد یو اے ای کی شپ کو قبضے میں لیا گیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی کی بحری حدود میں غیر قانونی نقل و حرکت پر بارڈر گارڈ نے یو اے ای کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اس کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کوسٹ گارڈ کی فائرنگ سے دو ایرانی مچھیروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایک خط کے ذریعے امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.