Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایوان کےتقدس کےلیے لڑرہاہوں اورقرارداد کا مقابلہ کرنےکےلیےتیار ہوں۔صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 23 جولائی منگل کو شام تین بجےایوان بالا کا اجلاس طلب کرلیا۔

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےاپوزیشن کے خط کا جواب دیتےہوئےاس کےتحفظات کو مسترد کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر 23 جولائی منگل کو شام تین بجےایوان بالا کا اجلاس طلب کرلیا۔

صادق سنجرانی نےاپوزیشن کے7پارلیمانی رہنماوٴں کوتین صفحات پرمشتمل خط بھی لکھاجس میں کہاگیاکہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کےلیےوزارتِ پارلیمانی امور کو خط لکھ چکا ہوں اور ریکوزیشن اجلاس سےمتعلق 2016 کی رولنگ واضح ہے۔
چیئرمین سینیٹ نےکہاکہ میں اپنی ذات کی جنگ نہیں لڑرہا بلکہ ایوان کےتقدس کےلیے لڑرہاہوں اورقرارداد کا مقابلہ کرنےکےلیےتیار ہوں۔

واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتوں نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہےجسکےبعد تحریک انصاف اور اس کےاتحادیوں نےپیپلزپارٹی سےتعلق رکھنےوالےڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کےخلاف قرارداد جمع کرادی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.