Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

باجوڑ: مقامی جرگے نے قتل میں ملوث پانچ افراد کے گھر نذر آتش کردئیے

باجوڑ میں سلارزئی قوم نے رٸیس خان کے قتل میں ملوث پانچ افراد کے گھروں کو خود آگ لگا دی۔ یادرہے کہ منگل کے روز نامعلوم افراد نے تحصیل سلارزئی کے علاقہ لر سیدین ناراضہ سرو کلی میں رئیس ولد شیر محمد کو قتل کردیاتھا۔

باجوڑ پولیس کے ڈی ایس پی گلزر خان کے مطابق 18سالہ لڑکے رئیس کے گلے میں پہلے پھندہ ڈالاگیا جبکہ بعد میں سر میں ایک گولی مارکر قتل کیاگیا۔ باجوڑ پولیس نے ڈی ایس پی گلزر خان کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ قاتلوں نے جس گاڑی کو استعمال کیا اس گاڑی کو سلارزی غنڈی میں فضل غنی نامی شخص کے گھر سے برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی گلزر خان کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کل بدھ کے دن سلارزئی قوم کے پانچ سو لوگوں نے قتل میں ملوث پانچ افراد کے گھروں کو آگ لگا کر مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق رئیس ولد شیرمحمد سکنہ ناراضہ سروکلی کوملزمان نے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو مقبرہ میں پھینک دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.