Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بارش کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ اسٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں

پشاور: بارش کے بعد پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں اور سیلنگ سے پانی انتظار گاہ میں آ گیا۔بارش کے باعث حیات آباد بی آر ٹی اسٹیشن کے اطراف میں روڈ پر پانی جمع ہے جب کہ بی آر ٹی کے مختلف اسٹاپس پر پانی اسٹیشنز کے اندر داخل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسٹاف کی جانب سے صفائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کیا تھا جب کہ افتتاح کے دوسرے روز ہی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی بس خراب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.