Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.