Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان:اسسٹنٹ کمشنرسرویکئی دفترسےغائب،دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئی،عوام کو مشکلات کا سامنا

جنوبی وزیرستان:سب ڈویژن سرویکئ کے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دفتر کو تالے لگا دیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سمیع اللہ دفتر سے غائب، دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے،عوام کو مشکلات کا سامنا، حکام سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سرویکئ کے اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ نے اپنے دفتر کو تالے لگا دیئے کئی کئی دن دفتر سے غائب رہنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سمیع اللہ کے دفتر نہ آنے کی وجہ سے دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اے.سی سرویکئی کے من مانی کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملوں دور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے دفتری کام کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس ٹانک آجاتے ہے لیکن اے.سی سرویکئی کی غیر موجودگی کی وجہ سے ہمیں کئی دن یہاں ٹانک میں رہنا پڑتا ہے اور ہزاروں روپے ہوٹلوں میں رہنے کے عوض بھرتے ہے ملک بن یامین نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تباہ شدہ مکانات کے چیک کے حصول میں بھی مسائل پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہے اور20 چیک دینے کے بعد غائب ہوجاتے ہے جوکہ عوام کے ساتھ سراسر ناجائز اور زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے طلباء سکولوں اور کالجوں میں داخلوں کے حصول کے لئے ڈومیسائل بناتے ہیں مگر موصوف کی غیر حاضری کی وجہ سے طلباء کا مستقبل بھی تاریک ہونے کا خدشہ ہے سرویکئی سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اشفاق کا کہنا تھا کہ مجھے ڈمیسائل بنانے کیلئے کئی دن اسسٹنت کمشنر سمیع اللہ کے دفتر کے چکر لگانے پڑے لیکن تاحال کام نہ ہو سکا ان کا کہنا تھا کہ مختلف کالجوں میں داخلہ سر پر ہے لیکن تاحال ہمیں ڈومیسائل کے حصول کےلئے دربدر کی ٹھوکر کانے پر مجبور ہے، انھوں نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن، آئی.جی ایف.سی ساؤتھ سمیت اعلی حکام سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.