Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جید عالم دین کو قتل کرناکھلے عام دہشت گردی ہے،اسفندیار ولی خان

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نےکہاہےکہ نظریاتی اور سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے ایک جید عالم کو اس طرح قتل کرنا کھلےعام دہشت گردی ہےاورعوامی نیشنل پارٹی نےہرمحاذ پرنہ صرف دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے بلکہ دہشت گرد کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ہے۔

ماسکو سےٹیلی فونک بیان میں اسفندیارولی خان نےکہاکہ مولانا سمیع الحق پرایسے وقت میں حملہ کیاگیاہےجس کا اثر براہ راست پاکستان کے امن وامان کی صورتحال پر پڑے گا۔

انہوں نےکہاکہ مولانا سمیع الحق کے کارکنان اور طلباء کو مشکل کی اس گھڑی میں صبرکا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔

انہوں نے حکومت پر بھی شدید تنقید کرتےہوئےکہاکہ جہاں پر جید علماء و سیاسی راہنما محفوظ نہ ہوں،وہاں پرعام شہری کو کس طرح یہ احساس ہوسکتا ہےکہ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

اسفندیارولی خان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی موجودہ صورتحال سےباچاخان کےعدم تشدد کے فلسفےکےذریعےہی نکلاجاسکتاہے کیونکہ دہشت گرد کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے نہ کوئی شناخت۔

انہوں نےایک بارپھر مطالبہ کیا کہ پاکستان کےموجودہ صورتحال پرقابو پانےکیلئےریاست کو بلاتفریق دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کاروائی کرنی ہوگی، کیونکہ دہشت گرد کبھی ایک شکل میں اور کبھی دوسری شکل میں ملک کے امن سے کھواڑ کھیلتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے قوم کو کھوکھلے نعروں میں مصروف کررکھا ہے۔

اسفندیارولی خان نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنےکا مطالبہ کرتےہوئےمولانا مرحوم کی معفرت کی لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.