Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت محسود قبائل کادیگراقوام کیساتھ سرحدی حدبندی کامسئلہ حل کرے،درے محسودگرینڈ جرگہ

ہم نےکمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو اس مسئلے سے آگاہ کیا بہت جلد اچھے نتائج برآمد ہوں گے،اے سی جنوبی وزیرستان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) درے محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ ڈی سی کمپاونڈ ساوتھ ضلع ٹانک میں منعقد ہواجسمیں محسود قبائل کے سرکردہ عمائدین نے شرکت کی.عمائدین علاقہ نے کہا کہ آپریشن راہ نجات کے دوران محسود قبائل نے ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر میں ہجرت کی اور ملک کے طول وعرض میں پھیل کر متاثرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے. سابقہ سینٹر صالح شاہ،مفتی محمد ابراہیم محسود،ملک مسعود خان،ملک عبدالسلام ودیگر نے کہاکہ ہجرت سے پہلے دیگر اقوام کیساتھ ہماری جو سرحدی حدبندی تھی اسے برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری تھی تاہم حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اس دوران دیگر اقوام نے ہمارے علاقوں پر قبضہ کیا جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں.اس دوران تودہ چینہ نوژمیرے کے علاقے میں محسود اور وزیر اقوام کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جسمیں وزیرقوم کیطرف سے بھاری ہتھیار استعمال کیےگیے جبکہ محسودقبائل بغیر ہتھیاروں کے غیر مسلح تھے اس دوران محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی.عمائدین کا کہناتھاکہ ہمارا شکوہ ہائی آفیشل سے ہے کیونکہ ہم نے باربار انکی توجہ اس جانب مبذول کرائی تاہم حکومتی ذمہ داروں نے اسکا کوئی نوٹس نہیں لیا. اس موقع پر جرگے میں موجود ڈپٹی کمیشنر ساوتھ خالد اقبال،اے.ڈی،سی فہیداللہ اور اے سی لدھا اللہ نورشیرانی نے جرگہ عمائدین کو یقین دلایا کہ ہم نے دودن پہلے اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کے وزیر قبائل کیساتھ بات چیت کی ہے.انہوں نے محسودعمائدین کو یقین دہانی کرائی کہ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو اس مسئلے سے آگاہ کیااور کل اے ڈی سی فہیداللہ اے سی لدھا اللہ نورشیرانی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں شمالی وزیرستان کی انتظامیہ اور عمائدین سے ملاقات کرکے اس مسئلے کو باہمی بات چیت سے حل کرنے کی بھرپور کوششیں کی جائنگی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.