Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خآتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو: بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو استعفیٰ یا برطرفی میں سے ایک کا انتخاب دینے کی سفارش

پشاور: حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ گورنر، بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر عابد علی شاہ کو نامناسب رقص کی ویڈیو پر استعفیٰ اور برطرفی میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا کہیں۔ یاد رہے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے ایک روز بعد 19 ستمبر 2019 کو وائس چانسلر کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا۔ مذکورہ ویڈیو میں پروفیسر عابد علی شاہ کو خاتون کے ساتھ ایک کمرے میں رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر آنے والے ردعمل کے بعد یونیورسٹی کے چانسلر اور صوبے کے گورنر شاہ فرمان نے مذکورہ معاملے کو دیکھنے کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

اس کمیٹی میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد آصف خان، گورنر کی جانچ پڑتال کی ٹیم کے سربراہ امتیاز الطاف اور اوقاف اور حج کے سیکریٹری فرخ سائر شامل تھے۔

دوسری جانب ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پروفیسر عابد علی شاہ کی جبری رخصت 3 ماہ میں ختم ہوگئی لیکن چونکہ انکوائری نامکمل تھی تو گورنر نے اسے مارچ 2020 تک 3 ماہ کے لیے بڑھا دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ جس ویڈیو میں وہ نظر آرہے وہ اصلی تھی لیکن یہ رقص وائس چانسلر بننے سے قبل کیا گیا تھا اور یہ کیمپس سے باہر کیا تھا۔

پروفیسر عابد علی نے الزام بھی لگایا کہ ریٹائرڈ سرکاری عہدیدار یونیورسٹی میں ملازمت کے لیے انہیں اس ویڈیو کا استعمال کرکے بلیک میل کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحقیقات میں یہ قرار دیا کہ یہ ویڈیو مغربی معاشرے میں قابل قبول ہوسکتی ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی ویڈیو نے بطور استاد وائس چانسلر کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.