Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا: تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے رہنما اصول جاری

پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے رہنما اصول جاری کردیے۔محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق اسکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام ہوگا اور 37.3 سینٹی گریڈ سے زیادہ ٹمپریچر والے طلبا اور اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

جاری کردہ اصولوں کے مطابق طلبا اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا اور اسکول میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کورونا کی علامات والے طلبا کو 7 دن چھٹی دی جائی گی اور طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پوری کلاس کو 14 دن چھٹی دی جائی گی جب کہ طلبا ایک ہی برتن میں ساتھ کھانے سے گریز کریں گے اور انہیں گھر سے کھانا لانے کی ترغیب دی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبا کے اسکولز میں ایک ساتھ داخل ہونے اور نکلنے پربھی پابندی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.