Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

زبردست بارشوں سے آبی ذخائر میں پانی سطح میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں جمعے کے روز برسنے والی بارشوں کے بعد ملک کے بڑے آبی ذخائر جمعے کو اپنی گنجئاش تک بھر گئے جبکہ کچھ دریاؤں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب دیکھنے میں بھی آیا۔ وفاقی کمیشن برائے سیلاب (ایف ایف سی) اور واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیمز اپنی مجموعی گنجائش یعنی ایک ہزار 550 اور ایک ہزار 242 فٹ تک بھر چکے ہیں۔

دوسری جانب تربیلہ، منگلا اور چشمہ کی مجموعی گنجائش جمعہ کے روز 13.425 ملین ایکڑ فیٹ (ایم اے ایف) رپورٹ کی گئی تھی جو 13.614 ایم اے ایف کی مجموعی گنجائش کا 98.61 فیصد ہے اور یہ گزشتہ 10 سالوں میں پانی کی دستیابی کی ریکارڈ سطح ہے۔

واپڈا نے کہا کہ تربیلہ اور منگلا ڈیمز میں دستیاب پانی گزشتہ 10 سال کی اوسط سطح سے 2.173 ایم اے ایف زائد ہے، دونوں ڈیمز میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران پانی کی دستیابی کی اوسط سطح 11.163 ریکارڈ کی گئی تھی۔

بہتر آبی صورتحال آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کی زرعی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کرے گی جبکہ آبی ذخائر میں مزید پانی کی دستیابی کے نتیجے میں بجلی بھی مزید پیدا ہوگی۔

واپڈاا کے ہائیڈرو پاور اسٹیشنز گزشتہ دو روز سے 8500 میگا واٹ بجلی فراہم کرررہے ہیں اور آئندہ چند روز میں بجلی کی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

ایف ایف ڈی کا کہنا تھا کہ دریائے چناب کے بالائی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مرالہ خانکی ریچ میں بلند سیلابی اخراج ہوا جبکہ قادر آباد میں درمیانے درجے کا سیلاب دیکھا گیا۔

کمیشن کے مطابق تربیلہ، چشمہ، گدو سکھر کے مقام پر دریائے سندھ جبکہ منگلا رسول پر دریائے جہلم اور چکدرہ برج پر دریائے سوات میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر بڑے دریا راوی ستلج کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.